۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
ایم ڈبلیو ایم سبیل کوئٹہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے علمدار روڈ کوئٹہ پر اربعین کے زائرین کی خدمت کے لئے سبیل باب الحوائج شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے علمدار روڈ کوئٹہ پر اربعین کے زائرین کی خدمت کے لئے سبیل باب الحوائج شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

علمدار روڈ پر زائرین کی خدمت کے لئے نوجوان رضاکار ایام اربعین میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے سبیل شہزادہ علی اصغر علیہ السلام موکب پر پہنچ کر زائرین کی خدمت میں مصروف دوستوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے اور کوئٹہ کے مومنین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کربلا معلیٰ اور مشہد مقدس کے راستے میں ہونے کے سبب زائرین کرام کے خادم ہیں۔ کوئٹہ باب الرضا علیہ السلام ہونے کے سبب تمام عاشقان اھل بیت علیھم السلام اور سفر عشق کے مسافروں کی منزل گاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مؤمنین کرام ایک دفعہ پھر زائرین کربلائے معلیٰ کی خدمت کی تیاریاں کر رہے ہیں اور اس عظیم نعمت پر ہم بارگاہ خداوندی میں شکر گزار ہیں۔

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکن زائرین کی خدمت کو اپنے لئے بہت بڑا اعزاز اور عبادت سمجھتے ہیں۔ حاجی غلام حسین اخلاقی برادر غلام فرید اور تمام دوستوں کی پر خلوص خدمت لائق صد تحسین ہے۔ کوشش ہے کہ ایام اربعین میں زائرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی نے ایام اربعین میں کوئٹہ میں آنے والے زائرین کے مسائل اور خادمین زوار کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے، موکب باب الحوائج

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .